بلاول بھٹو پی ڈی ایم کےکوئٹہ جلسے میں شرکت نہیں کریں گے، ذرائع
کراچی : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو پی ڈی ایم کےکوئٹہ جلسے میں شرکت نہیں کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے میں پیپلز پارٹی کی نمائند گی یوسف گیلانی یاراجہ پرویز اشرف کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو پی ڈی ایم کےکوئٹہ جلسے میں شرکت نہیں کریں گے بلکہ وہ انتخابی مہم کے لئےکل گلگت بلتستان جائیں گے۔ پی ڈی ایم جلسے میں پیپلز پارٹی کی نمائند گی یوسف گیلانی یاراجہ پرویز اشرف کریں گے ، پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کیلئےناموں کا اعلان کرے گی۔