آرمی چیف کا 'کراچی واقعے پر نوٹس, تحقیقات کی ہدایت

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی واقعے کا نوٹس لے لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی واقعے کا نوٹس لے لیا ۔ آرمی چیف نے کورکمانڈر کراچی سے فوری طور پر رپورٹ طلب کر لی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے۔ کور کمانڈر کراچی کو مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ آرمی چیف کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے