آئی جی سمیت سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران کا چھٹی پر جانے کا فیصلہ
کراچی: پولیس حکام پر دباؤ کے معاملے پر انسپکٹر جنرل ( آئی جی) سندھ سمیت اعلیٰ پولیس افسران نے چھٹیوں پر جانے کا فیصلہ کرلیا۔آئی جی سندھ، 3 ایڈیشنل آئی جیز، 25 ڈی آئی جیز اور 30 ایس ایس پی چھٹی پر چلے گئے، چھٹی کی درخواست میں لکھا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف ایف آئی آر کے واقعے میں پولیس افسران کو بے عزت اور ہراساں کیا گیا، افسران سے ہوئے ناروا رویے پر تمام پولیس افسران کو دھچکا لگا۔