ٹی20 ورلڈ کپ 2021: بنگلادیش نے عمان کو شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بنگلادیش نے عمان کو 26 رنز سے ہرا دیا۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے مرحلے (کولیفائنگ راؤنڈ) کے چھٹے میچ بنگلادیش نے مقررہ 20 اوورز میں 153 رنز پر آؤٹ ہوگئی جس کے جواب میں اومان 9 وکٹ کے نقصان پر 127 رنز ہی بناسکی۔
اس سے قبل میچ کا ٹاس بنگلادیش کے کپتان محمد اللہ نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ محمد نعیم نے شاندار نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 64 رنز کی اننگز کھیلی۔ لٹن داس 8 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور مہدی حسن کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے۔