ٹی 20 ورلڈ کپ: آئرلینڈ کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے ساتویں میچ میں آئر لینڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔بدھ کے روز کھیلے جارہے دوسرے میچ میں آئرلینڈ کے کپتان اینڈی بالبر نی نے ٹاس جیت کر سر ی لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔یاد رہے کہ ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں گروپ اے میں شامل سری لنکا اور آئر لینڈ کی ٹیمیں 2،2 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔