چین کی ماہی گیر کشتی جنوبی کوریا کے جنوب مغربی ساحل کے قریب الٹ گئی ، 6 افراد لاپتہ
چین کی ایک ماہی گیر کشتی جنوبی کوریا کے جنوب مغربی پانیوں میں الٹنے کے نتیجے میں 6 چینی شہری لاپتہ ہوگئے ہیں۔ گوانگ جو میں چین کے قونصل خانہ نے بدھ کے روز شِنہوا کو بتایا کہ نو چینی شہریوں کو بچا لیا گیا ہے۔گوانگ جو میں چین کے قونصل خانہ کے قونصل جنرل ژانگ چھنگ گانگ نے شِنہوا کو بتایا کہ چینی ساحلی محافظین کی کشتیوں کو سرچ اور ریسکیو آپریشن میں شامل کرنے کے لیے جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا ہے اور حادثے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہے۔یونہاپ خبر رساں ادارے کے مطابق یہ 239 ٹن وزنی چینی کشتی مقامی وقت کے مطابق رات 12بجکر5منٹ(پاکستانی معیاری وقت کے مطابق منگل کے روز رات 8 بج کر 5منٹ ) پر الٹ گئی تھی۔یونہاپ کے مطابق جنوبی کوریا کے ساحلی محافظین نے لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے چار گشت کرنے والی کشتیوں اور دو طیاروں کو بھیج دیا ہے۔