وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد ایوان میں پیش

تحریک عدم اعتماد سردار عبدالرحمٰن کھیتران نے پیش کی اور اسپیکر نے رولنگ دی کہ تحریک عدم اعتماد کو مطلوبہ ارکان کی حمایت حاصل ہوگئی ہے اور 33 ارکان نے قرارداد کی حمایت کر دی ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد ایوان میں پیش کردی گئی۔تحریک عدم اعتماد صوبائی وزیر سردار عبد الرحمان کیھتران کی جانب سے پیش کی گئی۔ تحریک عدم اعتماد میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کے زیر صدارت شروع ہوا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف ایوان میں تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی۔قرار داد کے متن کے مطابق جام کمال کی خراب حکمرانی کے باعث صوبے میں بدامنی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے اور اداروں کی کارکردگی متاثر ہوئی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ بغیر مشاورت صوبے کا نظام چلانے سے ناتلافی نقصان پہنچا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کو عہدے سے ہٹایا جائے