ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:سری لنکا نے آئر لینڈ کو جیت کیلئے 172 رنز کا ہدف دے دیا
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے ساتویں میچ میں سری لنکا نے آئر لینڈ کو جیت کیلئے 172 رنز کا ہدف دے دیا۔بدھ کے روز کھیلے جارہے دوسرے میچ میں آئرلینڈ کے کپتان اینڈی بالبر نی نے ٹاس جیت کر سر ی لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔سری لنکانے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز اسکور کیے۔سری لنکا کی جانب سے ہاسا رنگا ڈی سلوا نے 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ پاتھوم نیسنکا 61 رنز بناکر نمایاں رہے۔آئرلینڈ کی جانب سے جوش لٹل نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مارک آڈیر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔