کینیڈا : ہاس آف کامنز میں کورونا ویکسین لازمی قرار
کینیڈا نے ہاس آف کامنز میں کورونا ویکسین کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق سپیکر انتھونی روٹا نےکہا ہے کہ کینیڈا کے اراکین پارلیمنٹ کو22 نومبر سے ہاس آف کامنز میں خدمات انجام دینے کے لیےکورونا ویکسین لگانے کی ضرورت ہوگی، جبکہ وہ افراد جو طبی وجوہات کی بنا پر کورونا ویکسین نہیں لگوا سکتے وہ کورونا کی منفی رپورٹ جمع کرانے کے پابند ہو ں گے ۔ یاد رہے کہ کینیڈا کی پارلیمنٹ وزیٹرز کے لیے بند ہے اور وہاں پر ماسک پہننے کی شرط میں جنوری2022 تک تو سیع کی گئی ہے ۔