ڈالر 173.50 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے اور انٹربینک میں 55 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 173.50 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 173 روپے 40 پیسے میں خریدا اور 173 روپے 50 پیسے میں فروخت ہو رہا تھا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 173 روپے 30 پیسے اور قیمت فروخت 173 روپے 40 پیسے پر پہنچ گئی۔