آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرسے سری لنکن فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ایچ ایل وی ایم لیانگی کی ملاقات

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرسے سری لنکا کی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ایچ ایل وی ایم لیانگی نے جمعہ کو جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی جس میں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سری لنکن آرمی چیف نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری آپریشنز میں کامیابیوں کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے کہا کہ سری لنکا کے پاکستان اور اس کی مسلح افواج کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں جس میں خاص طور پر دفاعی اور تربیتی تعاون کے شعبے شامل ہیں۔سری لنکن فوج کے کمانڈر (آج)ہفتہ کو پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں ہونے والی پاسنگ آئوٹ پریڈ بھی دیکھیں گے۔ قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر سری لنکن آرمی کے کمانڈر نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کی