سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا کہ بدقسمتی سے بلدیاتی حکومتوں کا جو قانون ہے وہ اختیار نہیں دیے جاتے، پاکستان مسلم لیگ ن کا شکریہ ادا کرتا ہوں وزیرقانون نے بجا فرمایا ہے۔ فیصل سبزواری نے کہا کہ وزیرقانون نے کہا اسپیشل کمیٹی کام کرتی رہے گی اور بلدیاتی اختیار کا معاملہ 27ویں آئینی ترمیم میں لایا جائےگا۔ انھوں نے کہا کہ آئینی ترمیم میں تمام جماعتوں کی طرح ایم کیو ایم نے بھی اپنا حصہ ڈالا، کسی بھی صوبے میں بلدیاتی حکومتوں کو اختیارات نہیں دیے گئے۔ ایم کیو ایم کے سینیٹر نے کہا کہ ہم سے پوچھا جاتا ہے ترمیم میں عوام کی بہتری کیا ہے، عدالتوں سے جلد انصاف ملنا شروع ہو تو یہ عوام کی بہتری ہے، عوام کی بہتری اسی چیز میں ہے کہ عام لوگوں کو انصاف ملے۔ فیصل سبزواری نے کہا کہ جوڈیشری عام لوگوں کے مسائل دیکھے گی تو یہ بہتری ہے، آئینی ترامیم اسی لیے ہیں کہ عدلیہ اور انصاف کا نظام مزید بہتر ہو۔
بلدیاتی حکومتوں کو فعال کرنا ہوگا یا پھر نئے صوبے بنانا ہونگے، فیصل سبزواری
Oct 20, 2024 | 21:38