پاکستانی سیکریٹری خا رجہ اعزاز چوہدری کہتے ہیں کہ کشمیر کا مقدمہ ہر فورم پر لڑیں گے
نیویارک میں میڈیا کو بریفنگ دیتےہوئےسیکریٹری خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کمشیر کا مسئلہ ہر ملاقات میں اٹھارہے ہیں ۔سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے امریکی وزیرخارجہ کی وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات کو انتہائی مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی وزیرخارجہ نےانسداد دہشتگردی کیلئے پاکستانی کوششوں کوتسلیم کیا ہے۔ وزیراعظم نےجان کیری کومقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم سےآگاہ کیا جبکہ ملاقات میں افغانستان سےمتعلق بات چیت بھی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات میں پاکستان میں توانائی بحران سےمتعلق بھی گفتگو ہوئی ہے۔سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کےجواب میں کہا کہ مقبوضہ کشمیرکے معاملے پرصورتحال جنگ کی جانب نہیں جانی چاہیے، امریکا مسئلہ کشمیرکےمعاملے پر کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی ولی عہد سے ملاقات میں مسلم امہ کو درپیش چیلنجز اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔