ادھر اڑی حملے پر سوشل میڈیا پر تبصرہ کرنے پر بھارت کی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے کشمیری طالب علم کو نکال دیا گیا
سر سبز جنت نظیر مقبوضہ وادی کو بھارتی درندوں نے جہنم میں تبدیل کر ڈالا ، ظلم و ستم کے سلسلے کو چوہتر روز گزر گئے ، مگر حالات اب بھی کشیدہ ہیں ، حریت رہنماؤں کی اپیل بھی آج بھی ہڑتال کی گئی ، جبکہ بھارت کا ظلم و ستم بھی مظاہروں کو نہ روک سکا،، اڑی حملے کے بعد بھارتی فوج آپے سے باہر ہو گئی۔ گھر گھر تلاشی کے دوران درجنوں نہتے کشمیریوں پر تشدد کیا گیا ،، گھروں میں لوٹ مار کے علاوں متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ، ادھر بارہ مولا میں بھارتی بریگیڈ پر حملے کے حوالے سے تبصرہ کرنے پر کشمیری طالب علم کو یونیورسٹی سے ہی نکال دیا گیا،، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے بھارتی فوج کی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر پر حملے کے حوالے سے فیس بک پر تبصرہ کرنے پر کشمیری طالب علم مدثر یوسف کو یونی ورسٹی سے نکال دیا، یونی ورسٹی ترجمان نے عجیب موقف اپناتے ہوئے کہا کہ طالب کو جذبات ابھارنے پر یونیورسٹی سے فارغ کیا گیا ، طالب علم سری نگر کا رہائی اور علی گڑھ یونیورسٹی سے ماسٹرز کر رہا تھا ، طالب علم نے یونیوسٹی کے وی سی سے معافی بھی مانگی تاہم انتظامیہ نے اس کی ایک نہ سنی