ڈنڈوں کا مقابلہ اب ہو گا ٹھنڈے سے

تحریک انصاف کے تیس مارچ کے رائے ونڈ مارچ کی تیاریاں عروج پر ہیں ، شہر شہر کھلاڑی مارچ کیلئے کمر کسنے میں مصروف ہیں ،،، ڈیرہ غازی خان میں جنون نے ن کے غصے کا جواب ٹھنڈے طریقے سے دینے کی تیاری کر لی ،، ڈنڈوں کا جواب ملے گا مشروبات سے ۔۔ پی ٹی آئی کارکنوں کا کہنا تھا کہ وہ ڈنڈوں کا جواب ٹھنڈے مشروبات سے دینگے ۔۔۔ ڈنڈے اٹھانے کا مطلب ماحول کشیدہ کرنے کی کوشش ہے۔۔۔ اس لیے وہ صرف محبت اور امن کا پیغام لے کر رائے ونڈ جائیں گے،، اگر کسی نے ڈنڈا اٹھایا تو اس کا غصہ مشروبات سے ٹھنڈا کرینگے،، اس موقع پر پی ٹی آئی کی خواتین بھی موجود تھیں ،، جنہوں نے ہاتھوں میں ڈنڈوں اور بلوں کی بجائے مشروبات اٹھا رکھے تھے،،