کورنگی صنعتی ایریا میں پولیس نے کارروائی کر تے ہو ئے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا
کراچی میں ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کورنگی صنعتی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر سلمان عرف پنجابی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سلمان عرف پنجابی کا تعلق مذہبی سیاسی جماعت سے ہے جبکہ ملزم کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم نے تفتیش میں بیس افراد کی ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ وصولی کا اعتراف بھی کیا۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔ ادھر جہانگیر روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی سول لائن کا پولیس اہلکار شہاب حیدر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کاشاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم تحقیقات جا ری ہیں۔ نیو کراچی انڈا موڑ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ دوسری جانب گزشتہ روز جناح اسپتال کی دیوار گرنے کے واقعے میں زخمی ہونے والی خاتون دم توڑ گئی