لندن: مسجد کےسامنے گاڑی کی ٹکر سے 3 افراد زخمی
شمالی لندن میں اسلامک سینٹر کے باہر پیش آیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق دو افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جبکہ ایک شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ لندن پولیس کے مطابق علاقے میں ایک گاڑی میں سوار چار افراد اور اسلامک سینٹر کا دورہ کرنے والے لوگوں کے ایک بڑے گروپ میں تلخ کلامی ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق اس دوران مسلمانوں کے خلاف بعض جملے کسے گئے۔ اس کے بعد مذکورہ گاڑی تیز رفتاری سے چل پڑی اور 3 افراد سے ٹکرا گئی۔ رپورٹ کے مطابق حسینی ایسوسی ایشن کی جانب سے لیکچر کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں سیکڑوں افراد موجود تھے، لیکچر ختم ہونے کے بعد جب وہ گھروں کو روانہ ہونے لگے تو گاڑی ان پر چڑھا دی گئی