ایشیا کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں قومی ٹیم نشانِ عبرت بن گئی
ایشیا کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں قومی ٹیم نشانِ عبرت بن گئی،بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کا بدلہ ایشیا کپ میں لے لیا،،بھارتی سورماؤں نے شاہینوں کے پرکتردئیے،،،بھارت نے پاکستان کوآٹھ وکٹوں سے عبرتناک شکست دے دی،،پاکستان کوپہلے بیٹنگ کرنا مہنگا پڑا،،پوری قومی ٹیم صرف ایک سوباسٹھ رنزپرڈھیرہوگئی،،بھارتی باؤلروں نے پاکستانی بلے بازوں کووکٹ پرٹھہرنے نہ دیا،،ایک کے بعد ایک کھلاڑی پویلین جاتا نظرآیا،،بابراعظم اورشعیب ملک کے علاوہ پوری ٹیم نے بد ترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا،،بابراعظم سینتالیس، شعیب ملک تینتالیس اورفہیم اشرف اکیس رنزبنا کرنمایاں رہےقومی ٹیم کے سات کھلاڑی ڈبل فگرمیں ہی داخل نہ ہوسکے،، بھارت کی جانب سے بھونیشوار کمار اور کیدار جادھو نے تین،تین، جسپریت بھمراہ نے دو اورکلدیپ یادیو نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ایک سوتریسٹھ رنزہدف کے تعاقب بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما اورشیکھر دھون نے اننگزکا آغازکیا اورپاکستانی باؤلروں کی خوب درگت بنائی،،روہیت شرما نے تین چھکوں اورچھے چوکوں کی مدد سے انتالیس گیندوں پرففٹی جڑدی،،وہ باون رنزبنا کرآؤٹ ہوئے جبکہ شیکھردھون نے چھیالیس رنزکی اننگزکھیلی،،دنیش کارتک اورامباتی رائیدواکتیس،اکتیس رنزبنا کرناٹ آؤٹ رہے،،بھارت نے مقررہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پرپورا کرلیا،،