پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے امریکہ میں منعقدہ تیئس ویں عالمی سی پاور سمپوزیم میں شرکت کی
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سمپوزیم میں 150ممالک کے وفود سمیت 80 ممالک کی بحری افوج کے سربراہان شرکت کر رہے ہیں، اٰیڈمرل ظفر محمود عباسی نے امریکی حکام سمیت ترکی اور برازیل کی بحری افواج کے سربراہان سے خصوصی ملاقاتیں کیں،ملاقاتوں کے دوران بحرِ ہند کی سیکیورٹی اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ نیول چیف نے خطے کی بحری سیکیورٹی کے لیے پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے اقدام پر روشنی ڈالی، امیرالبحرسے مختلف ملاقاتوں کے دوران حکام نے بحرِ ہند کی سیکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار اور خدمات کو سراہا، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سمپوزیم میں سربراہ پاک بحریہ کی شرکت خطے کے امن میں پاکستان کے عزم کی عکاس ہے