محرم الحرام کے جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے موبائل فون سروس معطل جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی
ملک کے مختلف شہروں میں محرم الحرام کے جلوسوں کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئےہیں ۔ چھبیس شہروں میں آج اورکل موبائل فون سروس بند رہے گی۔ لاہور میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آج اور کل ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ بہاولپور، وہاڑی، نارووال، میانوالی، فیصل آباد، ملتان، ننکانہ صاحب، فیروز والا، حافظ آباد، گوجرانوالہ اور دیگر شہروں میں بھی ڈبل سواری پر آج اور کل پابندی ہے۔سندھ میں حیدر آباد اور سکھر ڈویژن میں موبائل فون سروس بند ہے۔ کرم ایجنسی میں بھی آج اور کل موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں بھی موبائل فون سروس بند ہے۔ پشاور میں بھی موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کرنے کی پابندی عائد ہے۔