دھوپ کی تپش سے گرمی اور حبس کی شدت برقرار
گزشتہ دنوں بارشوں کے بعد ملک بھر میں موسم خشک ہوگیا، جبکہ سورج کے رنگ دکھانے کا سلسلہ بھی جاری ہے ، دھوپ کی تپش سے ملک کے مختلف حصوں میں گرمی اور حبس کی شدت برقرار ہے ، موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم گلگت اور سکردو میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، سبی میں درجہ حرارت بیالیس، ڈی آئی خان چالیس ، سکھر میں انتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔