گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں3.6 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے حامل تھور پن بجلی منصوبے کی تعمیر کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق واپڈا کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ منصوبہ 80 کرورڑ روپے کی لاگت سے چار برس میں مکمل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی گھر سے چلاس شہر تک ترسیلی لائن پہلے ہی مکمل کرلی گئی ہے اور بجلی کی باقاعدہ فراہمی آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے سے شروع کر دی جائے گی۔
چلاس میں تھور پن بجلی منصوبے کی تعمیر کا کام مکمل
Sep 20, 2018 | 12:57