یورپی یونین برطانیہ کے حوالے سے گنجائش نکالے۔ برطانوی وزیر اعظم
برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے بریگزٹ مذاکرات میں یورپی یونین سے گنجائش کا مطالبہ کیا ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق تھریسامے نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ برطانیہ نے اس تناظر میں اپنی پوزیشن کو بہتر بنایا ہے اور یورپی یونین کو بھی چاہیے کہ وہ بھی کچھ آگے بڑھے۔انہوں نے مزید کہا کہ آزاد تجارت کے ایک زون کے قیام پر برطانیہ کے ساتھ بھی ویسے ہی بات چیت ہونی چاہیے جیسے کسی اور ملک کے ساتھ مذاکرات کئے جاتے ہیں۔آسٹریا کے شہر زالسبرگ میں شروع ہونے والے یورپی سربراہی اجلاس میں کئی دیگر موضوعات کے علاوہ بریگزٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔