پی سی بی نے جویریہ ودودکو قومی ویمنز ٹیم کاکپتان مقررکردیا
ٹیم 1سے8 اکتوبرتک کھلنا میں میزبان بنگلہ دیش سے چارٹی ٹوئنٹی اورایک ون ڈے کھیلے گی۔جس کے بعدٹیم ملائیشیاروانہ ہوگی۔جہاں 11 سے 15اکتوبرتک مختصر تربیتی کیمپ منعقد ہوگا۔18 سے 29اکتوبرتک پاکستان اورآسٹریلیا3 ون ڈے اوراتنے کی ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریزکھیلیں گے۔آسٹریلیاسے سیریز آئی سی سی ویمنزچیمپئن شپ کاحصہ اورویمنزورلڈکپ کے لیے کوالیفائنگ راؤنڈ بھی ہے۔ملائیشیاسے پاکستان ویمنز ٹیم ویمنزورلڈٹی ٹوئنٹی میں شرکت کےلیے ویسٹ انڈیز روانہ ہوگی۔میگاایونٹ میں پاکستان گروپ بی میں آسٹریلیا،نیوزی لینڈ،بھارت اور آئرلینڈ کے ساتھ شامل ہے۔ اوراپنا پہلا میچ 9نومبرکوکھیلے گی۔