چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی وفد کے ہمراہ باکو پہنچ گئے
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی وفد کے ہمراہ آذربائیجان کے سرکاری دورہ پر دارلحکومت باکو پہنچ گئے ہیں۔ باکو پہنچنے پر آذربائجان کی پارلیمنٹ کی ڈپٹی چیئرمین نے وفد کا استقبال کیا۔ چیئرمین سینیٹ باکو میں پارلیمنٹ کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔ پاکستانی وفد کو دورہ کی دعوت آذربائیجان کی پارلیمنٹ کے چیئرمین نے دی ہے۔ آذربائیجان کے دورہ کے موقع پر چیئرمین سینیٹ کی قیادت میں پاکستانی وفد آذربائیجان کے صدر، وزیراعظم اور دیگر اعلی عہدیداروں سے ملاقاتیں بھی کرےگا۔