ملک بھر میں 9 محرم الحرام انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
میدان کربلا میں حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے رفقاءکی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں جمعرات کو نومحرم الحرام انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر علماءکرام او رذاکرین نے حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے رفقاءکی تعلیمات اور عظیم الشان قربانیوں پر روشنی ڈالیں گے۔ ملک بھر میں ماتمی جلوسوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوارواقعے سے بچنے کے لئے سیکیورٹی کے جامع انتظامات کئے گئے ہیں اور نومحرم الحرام کے جلوسوں کے لئے خصوصی ٹریفک پلان بھی وضع کئے گئے ہیں۔ محرم الحرام کے موقع پر جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی یوم عاشور پر 9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں تاکی کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقع سے بچا جا سکے۔