نواز شریف کی رہائی کیلئے کسی ملک نے نہیں کہا: فواد چوہدری
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ نواز شریف کی رہائی کیلئے کسی ملک نے نہیں کہا اور وہ اتنے اہم نہیں ہیں کہ سعودی عرب ان کے لیے بات کرے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیراعظم عمران خان کے دورۂ سعودی عرب سے آگاہ کیا۔
سعودی ولی عہد نے یقین دلایا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، انہوں نےکہا کہ سعودی عوام نے وزیراعظم عمران خان کا پرتپاک استقبال کیا، سعودی ولی عہد نے یقین دلایا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے جب کہ عمران خان نےکہا کہ سعودیہ کی سیکیورٹی کا تحفظ پاکستان کی سیکیورٹی کا تحفظ ہے۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھاکہ خادم حرمین شریفین کی تجویز پر اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کی گئی ہے، اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ایک معتبر وفد سعودی عرب سے پاکستان آئے گا، وفد میں سعودیہ کے وزیر خزانہ اور وزیر توانائی آئیں گے۔