نہ ڈیل ہوگی نہ ڈھیل ہوگی نوازشریف کا جیل میں آنا جانا لگارہے گا، حسن نواز،حسین اوراسحاق ڈارکووطن واپس لائیں گے,وزیراطلاعات فواد چوہدری
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کا جیل آنا جانا لگا رہے گا، نوازشریف اورمریم نواز کوپاکستان سے باہرنہیں جانے دیں گے اور نہ ہی حسین نواز، حسین نواز اور اسحاق ڈار کو باہر رہنے دیں گے،انھوں نے کہا کہ جب حق میں فیصلہ آئے توعدالتیں ٹھیک،خلاف آئے توعدالتیں جانبدار،یہ فیصلہ کرلیں کہ عدالتیں صحیح کام کر رہی ہیں یا نہیں،پاکستان میں عدالتیں آزاد ہیں، نوازشریف کوواپس وہیں پہنچایا جائے گا جہاں وہ کچھ دن پہلے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا نام ای سی ایل میں اس لیے ڈالا کہ ڈھونڈتے نہ رہتے، نوازشریف کی رہائی کیلیے کسی ملک نے نہیں کہا،میاں صاحب اتنے اہم نہیں ہیں کہ سعودی عرب ان کے لیے بات کرے،انھوں نے کہا کہ نیب آزاد ادارہ ہے،ہم کنٹرول نہیں کرتے،نوازشریف اورمریم نوازسے عمران خان کی ذاتی لڑائی نہیں ہے،سوال یہ ہے چھوٹے چورکیلیے علیحدہ اوربڑے چورکیلیے علیحدہ نظام ہے،اسے تبدیل کرنا پڑے گا