واشنگٹن میں فائرنگ، 1 شخص ہلاک، 5 زخمی
واشنگٹن: امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق واشنگٹن کے شمال مغربی علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد فوری طور پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اورعلاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ کولمبیا ہائٹس کے قریب پیش آیا جو وائٹ ہاؤس سے 2 سے 3 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔