جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سماعت, دس رکنی لارجر بنچ تشکیل
جسٹس قاضی فائز عیسی کی جوڈیشل کونسل کی کارروائی کے خلاف درخواست پرچیف جسٹس نے سماعت کیلئے دس رکنی نیا لارجر بینچ تشکیل دے دی.جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں فل کورٹ بینچ 24 ستمبر کو 1 بجے سماعت کرے گافل کورٹ بینچ میں جسٹس مقبول باقر، جسٹس منظور احمد ملک، جسٹس فیصل عرب، جسٹس مظہر عالم خان، جسٹس سجاد علی شاہ، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس قاضی آمین احمد حصہ ہونگے. جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے خلاف صدارتی ریفرنس پر گزشتہ سماعت پر سات رکنی لاجر بنچ جسٹس اعجاز الااحسن اور جسٹس سردار طارق مسعود کے بنچ سے علیحدگی کی وجہ سے ٹوٹ گیا تھا درخواست گزار کی استدعا پر چیف جسٹس سے نیا فل کورٹ بینچ اور جلد سماعت کیلئے درخواست کی گئی تھی.