وزیراعظم کی شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
وزیر اعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جدہ میں وزیر اعظم پاکستان نے سعودی فرماں روا سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر بات چیت کے ساتھ باہمی دل چسپی کے امور، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات پر گفتگو کی گئی