سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کھلاڑیوں کے ویزوں کے لئے پی سی بی سے رابطہ
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے ویزوں کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈسے رابطہ کر لیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاونت سے متعلق جوابی خط ارسال کردیا۔ پاک سری لنکا سیریز کے لیے ٹکٹوں کی وصولی کا عمل ہفتہ سے ہوگا۔پاکستان میں کرکٹ کے میدانوں کی ایک بار پھر بین الاقوامی مقابلوں کے لیے آباد ہونے کی امید جاگ گئی ہے۔پاک سری لنکا کرکٹ سیریز سے متعلق پی سی بی اور ایس ایل سی کے درمیان رابطہ ہو گیا ہے، ذرائع کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے ویزے کے لیے سرٹیفیکٹ مانگا جو پی سی بی نے ارسال کر دیا ہے۔ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ تمام انتظامات مکمل کیے جاچکے ہیں، کوریئر سینٹرز سے وصولی کا عمل ہفتہ سے شروع ہو گا۔ ، ٹکٹ کی کم سے کم قیمت پانچ سو اور زیادہ سے زیادہ پانچ ہزار تک مقرر کی گئی ہے۔ ایک شناختی کارڈ پرپانچ ٹکٹیں خریدنے کی اجازت ہوگی۔انیس سو چھیانوے ورلڈکپ کے ہیرو سابق سری لنکن کپتان ارجنا راناٹنگا نے پاک سری لنکا سیریز کی پاکستان میں انعقاد کی حمایت کی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں بدامنی کے 30سالہ دور میں پاکستا نی ٹیم نے مدد کی، اب پاکستان کا ساتھ دینے کا وقت ہے۔