ایران پر حملہ پورے خطے پر حملہ تصور ہو گا، ایران کی وارننگ
تہران نے وارننگ دی ہے کہ ایران پر حملہ پورے خطے کو جنگ میں دھکیل دے گاہم نے اپنے ملک کے دفاع کیلئے ایک نہایت سنجیدہ بیان دیا ہے یہ بہت سنجیدہ بیان ہے کہ ہم فوجی تصادم نہیں چاہتے ان خیالات کا اظہار ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم اپنی علاقائی سالمیت کا دفاع کرنے سے پیچھے نہیں رہیں گے ،ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن ہم اپنے دفاع کرنے میں کسی ہچکچاہٹ کا مظاہر نہیں کریں گے ،انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف محدود حملہ بھی جنگ کے برابر ہی تصور ہو گا ،ہمارےیہاں محدود حملے جیسی کوئی چیز نہیں انہوں نے کہا کہ امریکہ اورسعودی عرب سعودی آئل ریفینری پر حملے کا الزام ایران کو دے رہے ہیں حالانکہ یمن کے حوثی باغیوں نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے لیکن امریکہ اور سعودی عرب کی انگلیاں اس حملے کے بارے میں ایران کی طرف اٹھ رہی ہے ،و ہ کہہ رہے ہیں کہ یہ حملہ ایرانی ہتھیاروںسے کیا گیاہے ،ابھی تک امریکہ اور سعودی عرب حملہ آور کا تعین کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں اس کے باوجود حملے کی ذمہ داری انہوں نے ایران پر ڈال دی ہے۔