اپوزیشن جماعتیں آج حکومت کےاحتساب کیلئے متحد ہونگی : بلاول زرداری
اسلام آباد : چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی اپوزیشن جماعتیں حکومت سے حساب لینے کیلئے متحد ہوں گی ۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج پاکستان کی اپوزیشن جماعتیں اتحاد کا مظاہرہ کریں گی تاکہ اس حکومت کا احتساب کرسکیں ۔سلیکٹڈ حکومت کے تجرباتی دوسال جمہوریت، معیشت، خارجہ پالیسی اور عوام کے لئے بھیانک ثابت ہوئے ہیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کا اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔