ملک کی بنیاد جمہوریت ہوتی ہے اور اس کے بعد خوشحالی آتی ہے: آصف علی زرداری
اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے جس میں وہ کامیاب نہیں ہوں گے۔
سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی بنیاد جمہوریت ہوتی ہے اور اس کے بعد خوشحالی آتی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے پہلے ہی دن کہا کہ وزیر اعظم سلیکٹڈ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے ہتھکنڈے تو مشرف دور میں بھی استعمال نہیں ہوئے جو مخالفین کے ساتھ اب کیا جا رہا ہے۔ میری نظر میں تو یہ اے پی سی پہلے ہونی چاہیے تھی۔