اے پی سی کا مطلب آل پاکستان لوٹ مار کمیٹی، لٹیرے اشرافیہ کا گٹھ جوڑ ہے: شہباز گل
لاہور: معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ اے پی سی کا مطلب آل پاکستان لوٹ مار کمیٹی، لوٹی رقم کو بچانے کیلئے کرپٹ اشرافیہ کا گٹھ جوڑ ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعطم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا لیکن لوٹ مار ایسوسی ایشن کا نظریہ صرف جھوٹ پر مبنی ہے۔ اے پی سی کا اجتماع لوٹی رقم بچانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب اپنا پیسہ ہوتا ہے تو اس وقت ایک انگلی کھڑی ہوتی ہے اور جب سارے چور اکٹھے ہوجائیں تو سمجھ لیں کہ ایماندار تھانیدار آگیا ہے۔ اے پی سی کا مطلب آل پاکستان لوٹ مار کمیٹی ہے اور جب ان سے حساب مانگا جائے تو کہتے ہیں سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے۔شہباز گل نے کہا کہ آج ایک بار پھر آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن اکٹھی ہو رہی ہے جبکہ اربوں روپے کی منی لانڈرنگ نہ ہونے سے حزب اختلاف کی پیاس بجھ نہیں رہی۔ نوزائیدہ لیڈر بلاول زرداری کی چند سیٹیں بھی پنجاب میں نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کرپٹ اشرافیہ کا گٹھ جوڑ ہے جبکہ شریف فیملی خود کو کسی زمانے میں خطے کا فرعون سمجھتی تھی۔ تاہم اب شریف فیملی بلاول بھٹو کی بارگاہ میں حاضر ہو رہی ہے۔