امریکا اور آسٹریلیا کے درمیان دفاعی معاہدہ، فرانس ناراض، سفیروں کو واپس بلا لیا

پیرس: فرانس نے امریکا اور آسٹریلیا کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدے پر سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ملکوں میں تعینات اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا ہے۔ فرانس کی جانب سے اس معاہدے کیلئے بولے جانے والے جھوٹ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔خیال رہے کہ امریکا اور آسٹریلیا کے درمیان ''آکوس'' نامی ایک دفاعی معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت آسٹریلوی حکومت کو ایٹمی اسلحہ اور ایندھن سے لیس آبدوزیں فراہم کی جائیں گی بلکہ ان کی ٹیکنالوجی کو بھی منتقل کیا جائے گا۔اس معاہدے نے فرانس کو اربوں ڈالرز کا نقصان پہنچایا ہے کیونکہ یہ معاہدہ پہلے اس کیساتھ کیا جانا تھا لیکن امریکا کی وجہ سے اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ اس معاہدے میں انگلینڈ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔