نیوزی لینڈ کی اتنی فوج نہیں جتنی ان کی ٹیم کو سیکورٹی دی، شیخ رشید

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ نیوزی لینڈ کی اتنی فوج نہیں جتنی ان کی ٹیم کو سیکورٹی دی،فائیو آئی اس وقت کہاں تھی جب نیوزی لینڈ پریکٹس کررہی تھی۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بہترین سیکیورٹی دی،ہمیں کسی سے کچھ جاننے کی ضرورت نہیں ،ہماری ایجنسیاں دنیا کی بہترین ایجنسیاں ہیں،جس ای میل کی بات ہورہی تھی وہ تو بعد میں آئی۔ اپوزیشن نیوزی لینڈ ٹیم کامعاملہ ہم پرڈال رہی ہے،پتہ نہیں آخری وقت نیوزی لینڈ نےکیافیصلہ کیا،ایک دن آئے گایہ سب یہاں کھیلنے آئیں گے،پاکستان کے عوام کرکٹ سے پیار کرتے ہیں،گھبرانے کی کوئی بات نہیں ، ایسا ہوتا ہے ایسے کاموں میں۔