یو این کا امریکا اور چین کو سرد جنگ سے باز رہنے کا مشورہ

اقوام متحدہ کے عالمی رہنماؤں کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ ہمیں پہلے ہی کورونا، موسمیاتی تبدیلیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سامنا ہے ،دو طاقتور ممالک ان مسائل سے لڑنے میں مدد کرنے کے بجائے اختلاف اور مسائل میں الجھے ہوئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس امریکا اور چین کو اپنے تنازعات فوری طور ر حل کرنے سے متعلق خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دونوں ممالک اپنے مکمل طور پر غیر فعال تعلقات کو بحال نہیں کرتے دو بڑے ممالک کے درمیان مسائل باقی دنیا تک پھیل جائیں گے۔