روس: یونیورسٹی میں فائرنگ کے واقعے میں 8 افراد ہلاک،متعدد زخمی ،حملہ آور گرفتار
روس کی یونیورسٹی آف پرم میں ایک طالبعلم کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے ہیں جبکہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پیر کو روسی تحقیقاتی کمیٹی کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ متاثرہ افراد کی اصل تعداد کے بارے میں تصدیق کا عمل جاری ہے۔حملہ آور گرفتاری کے وقت مزاحمت کرنے پر پولیس کے ہاتھوں زخمی ہو گیا ہے۔روس کے وزیراعظم میخائل مشوستین کی جانب سے وزیر صحت اور وزیرسائنس و اعلی تعلیم کو فوری طور پر پرم جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔