انگلینڈکرکٹ بورڈ کے ڈپٹی چیئرمین اور آفیشل بھی کراچی پہنچ گئے
پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کراچی میں آج شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے لیے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ڈپٹی چیئرمین اور آفیشل بھی کراچی پہنچ گئے ہیں۔ ای سی بی کے ڈپٹی چیئرمین مسٹر مارٹن ڈارلو اور آفیشل مسٹر جان ریڈ لندن سے براستہ دبئی ایمریٹس ائیر لائنز کی پرواز ای کے 600 کے ذریعے کراچی پہنچے، جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پاکستانی حکام نے ان کا استقبال کیا۔ ای سی بی کے ڈپٹی چیئرمین مسٹر مارٹن ڈارلو اور آفیشل مسٹر جان کو انتہائی سخت سکیورٹی اور پروٹوکول میں ہوٹل پہنچایا گیا۔