پہلا ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
انگلینڈ نے 7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے چار میچز کراچی اور تین لاہور میں ہوں گے۔انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر انجری کی وجہ سے کراچی میں ہونے والے میچز میں شرکت نہیں کرسکیں گے، اس دوران کپتانی کے فرائض معین علی انجام دے رہے ہیں۔کپتان معین علی کا کہنا ہے کہ شاید بٹلر آخری دو میچز کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔