ہمارے احتجاج کو دہشتگردی اور اعتراض کو غداری کہنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے: خالد مقبول صدیقی
کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہمارے احتجاج کو دہشت گردی اور اعتراض کو غداری کہنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ انہوں نے یہ بات پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزرا رانا ثنا اللہ اور سردار ایاز صادق سے ملاقات کے بعد منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہا کہ لاپتہ افراد کے معاملے پر قانون سازی کے لیے تیار ہیں، لوگوں کے لاپتہ ہونے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایسی روایت کی کسی ریاست میں اجازت نہیں، خواہش ہے ہمارے اپنے گھروں کو لوٹ آئیں۔