وزیراعظم آج اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر میں کلائمیٹ ایمبیشن سمٹ میں شرکت کریں گے

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا دورہ امریکہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی آج نیویارک امریکہ میں مصروفیات وزیراعظم آج اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر میں کلائمیٹ ایمبیشن سمٹ (Climate Ambition Summit) میں شرکت کریں گے وزیراعظم کلائمیٹ ایمبیشن سمٹ میں 'وبائی امراض کی روک تھام، تیاری اور ردعمل' کے موضوع پر اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکاء سے خطاب کریں گے وزیراعظم آج اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر میں فائنانسنگ فار ڈویلپمنٹ (Financing for Development - FfD) پر اعلیٰ سطحی مکالمے میں شرکاء سے خطاب کریں گے وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹیرس اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں