نیوزی لینڈ میں 6.0 شدت کا زلزلے کے جھٹکے

نیوزی لینڈ میں 6.0 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ میں زلزلہ پر نظر رکھنے والے ادارے جیونیٹ نے بتایا کہ بدھ کی صبح 9.14 بجے نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے کے مرکز میں جیرالڈائن کے قریب ریکٹرسکیل پر زلزلے کی شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی، گہرائی 7میل تھی۔ حالیہ زلزلے کے بعد 14000 سے زیادہ لوگوں نے ہلچل محسوس کرنے کی اطلاع دی۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں 2011 کو 6.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس میں 185 افراد ہلاک ہوئے تھے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ابتدائی رپورٹوں میں کسی قسم کے جانی یا اہم نقصان کی نشاندہی نہیں کی گئی۔