چیئرمین بھوجا ایئرلائن فاروق عمر بھوجا کا نام ای سی ایل میں ڈال دیاگیا ہے۔ رحمان ملک
رحمان ملک اسلام آباد کے پمز اسپتال پہنچے توجاں بحق افراد کے لواحقین وزیر داخلہ پر برس پڑے۔ میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حادثے کی ہر زاویے سے تحقیقات کی جائیں گی ۔وزیر داخلہ نے کہا کہ چیئرمین بھوجا ایئرلائن فاروق عمر بھوجا کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے رحمان ملک نے حادثے کی جگہ کا دورہ کیا اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔