طیارے حادثے کی تحقیقات ہونے چاہئیں،نادہندہ اور خراب کارکردگی کے حامل ادارے کو آپریشن کی اجازت سمجھ سے بالا تر ہے۔ شہبازشریف
لاہورکےچلڈرن ہسپتال میں بچوں کوپولیوسے بچاؤکےقطرے پلانے کی مہم کا افتتاح کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ جس نادہندہ ادارے کی ماضی میں کارکردگی تسلی بخش نہ رہی ہو اسے طیارے اڑانے کی اجازت کس نے اور کیوں دی ؟انہوں نے کہا کہ طیارے کا حادثہ انتہائی سنجیدہ اور غور طلب معاملہ لہذا اس کی مکمل اور شفاف تحقیقات ہونی چاہیئیں اور پتہ چلایا جائے کہ نادہندہ اور خراب کارکردگی کے حامل ادارے کوآپریشن کی اجازت کس طرح دی گئی۔