طیارہ حادثہ بہت بڑا سانحہ ہے، واقعہ کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بنایاجائےگا۔ وزیراعظم
اسلام آباد میں پمز ہسپتال کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ وزیرداخلہ کو جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سے ہدایات جاری کردی گئی ہیںایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات مکمل ہونے تک کسی نتیجہ پر نہیں پہنچا جاسکتا جبکہ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی ایئرلائن کی ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے امدادی ٹیموں اور پمز ہسپتال کے عملے کی کارکردگی کی تعریف بھی کی تاہم وہ حادثے کا شکار ہونے والوں کے لواحقین سے ملاقات کئے بغیر روانہ ہوگئے۔