گیاری سیکٹر جوانوں کونکالنے کیلیے ریسکیو آپریشن پندرہویں روزمیں داخل، درجہ حرارت میں اضافے کے بعد لینڈسلائیڈنگ کاخطرہ بڑھ گیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق گیاری سیکٹرمیں ریسکیو آپریشن چوبیس گھنٹے جاری ہےاور برف میں دبے بٹالین ہیڈکوارٹرزتک پہنچنے کیلئے سرنگ کی کھدائی کاکام آخری مرحلے میں داخل ہوگیا ہے تاہم درجہ حرارت میں اضافے کے بعد جائے حادثہ پرلینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہےاور نرم برف کے پگھلنے سے پلانٹ کے کام میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں جبکہ بند ہو جانے والی سرنگ میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ سیاچن میں آج موسم ابرآلود ہے تاہم برف باری کا امکان نہیں۔