policeاہلکاروں پرحملے کےالزام میں خاتون سمیت11افرادکوگرفتارکرلی

Apr 21, 2016 | 14:18

اورنگی ٹاؤن میں 7 پولیس اہلکاروں کے قتل کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آگئے ،، ڈیفنس، شیریں جناح کالونی،نیلم کالونی اور اورنگی ٹاؤن میں کاونٹر ٹیررازم ڑیپارٹمنٹ نے چھاپوں کے دوران خاتون سمیت گیارہ مشبہ افراد کو حراست میں لے لیا ،انچارج سی ٹی ڈی نوید خواجہ کے مطابق زیر حراست افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا  جہاں مشتبہ افراد سے اورنگی ٹاؤن میں پولیس اہلکاروں کے قتل کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں، ادھر دہشتگردی کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ،، مقدمہ ایس ایچ او تھانہ پاکستان بازار سرفراز کی مدعیت میں نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف درج کیا گیا ، مقدمے میں قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل دوسری جانب کراچی پولیس آفس میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی صدارت میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا، جس میں پولیس کے اعلی افسران نے شر کت کی۔ اجلاس میں پولیس افسران نے پولیو ٹیموں پر سیکیورٹی بڑھانے کی تجویز دی جبکہ آئی جی سندھ نے اجلاس میں مختلف کالعدم تنطیموں کے دہشتگردوں سمیت دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون تیز کرنے کا حکم دیا،

مزیدخبریں